پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم

May 29, 2024

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔

نیویارک میں واقع پاکستانی مشن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور کریبین جزیرے سینٹ لوشیا کی ہم منصب سفیر مینیسا ریمبلی نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

اس موقع پر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے لوگوں میں کرکٹ سے محبت مشترک تھی۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کو باضابطہ بنانے سے تجارت، سیاسی تعاون اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعلقات کی راہیں کھلیں گی۔

مینیسا رامبالی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی، جن کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے، ایک اعزازی پاکستانی شہری بھی تھے۔