سالانہ بجٹ، نوازشریف نے جاتی امراء میں اجلاس طلب کر لیا

May 29, 2024

لاہور (جنگ نیوز،ایجنسیاں) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے آج صبح 10بجے بجٹ اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس جاتی امراءمیں منعقد کیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

بجٹ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازوفاقی اور صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔