پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ڈی ای اوز سے ملاقات

May 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداران نے ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سرفراز احمد ا ور ڈی ای او سیکنڈری شیخ رفیق سے ملاقات کی جس میں اساتذہ کے مسائل اور پروموشن کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی،ڈی ای او نے پروموشن کے سلسلہ میں محمد خالد عالم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جس میں صابر حسین اےای او ، یوسف خان اے ای او ، چوہدری ظفر اقبال ہیڈ کلرک اور محمد یوسف جونئیر کلرک ممبر ہوں گے۔