40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف 31 مئی تک ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

May 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز 40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف کا حصول 31 مئی تک ہر صورت یقینی بنائیں جس سے 65 لاکھ گانٹھوں کا حصول متوقع ہوگا ،جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر کپاس کے کاشتکاروں کی فنی ر ہنمائی کی جائے۔ اس ضمن میں اگیتی اور موسمی کاشتہ کپاس کی دیکھ بھال کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹیکنیکل ایڈوائزری جاری کی جائے۔، کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔