ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2افراد کوزخمی کردیا

May 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں،ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔تھانہ الپہ کے علاقے محمد شیراز گھر جارہاتھا کہ مردان پور کے قریب3 ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کے زور پر 2500روپے چھین لئے، شہری کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ پر ٹانگ پر گولی مارکر فرار ہوگئےجبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے شیخ محمد خالد سے کائیاں پور کے قریب 2ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پر 25ہزار لوٹ لئے جبکہ مزاحمت پر گولی مارکر فرار ہو گئے،زخمیوں کو نشتر ہسپتالمنتقل کردیا گیا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔