اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس کے انتظامی معاملات کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو ڈی آئی جی آپریشنز کی کمانڈ میں دے دیا گیا ۔ اس اقدام کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ لاء اینڈ آرڈر ، سیکیورٹی اور اہم پروگراموں کے دوران آپریشنز ڈویژن اور ٹریفک مل کر کام کرتے ہیں۔