وفاقی وزیر داخلہ کا مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کی تحقیقات کا حکم

May 29, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دیدیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کرکے کہا کہ تحقیقات کی جائے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا حادثاتی طور پر لگی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔