میدانی علاقوں میں شدید گرمی، بعض مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے

May 29, 2024

فائل فوٹو

ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا، دوپہر میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یکم جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔