واشک: مسافر بس کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

May 29, 2024

واشک: مسافر بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افرادجاں بحق---جنگ فوٹو

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، بس گوادر سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

وزیرِ اعظم کیزخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک ٹریفک حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا واشک بس حادثے میں اموات پر اظہارِ افسوس

دوسری جانب سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے واشک بس حادثے میں اموات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ یہ صرف 20 لوگ نہیں بلکہ 20 خاندان ہے۔