بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن

May 29, 2024

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہبانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے، ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی 24 گھنٹے کے اندر تردید نہیں ہوئی۔

شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق وزیر اعظم کے خدشات غلط نہیں، میں نے کل وہ باتیں کیں جو بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہبانیٔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہیں اُنہیں ملک کے خلاف لانچ کیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہمحکمۂ ایکسائز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سب سے بڑا دفتر یہاں ہے، محکمۂ ایکسائز میں سارے کام بائیو میٹرک کے ذریعے ہوں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولتیں بھی فراہم کر رہے ہیں کیونکہ شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحول کو سازگار بنانا حکومت کافرض ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم جعل سازی کو روکنے کے لیے رکھا ہے، بائیومیٹرک رجسٹریشن کے لیے آن لائن بکنک بھی کروائی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے مخصوص دفتر بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بہتر ماحول مل سکے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نےکہا کہ شہری ٹیکس دیں تاکہ سرکار بہتر کام کر سکے۔