وفاقی حکومت نے 15 دن بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

May 29, 2024

فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 15 دن بعد اسلام آباد سے لاپتا شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیرکورٹ کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔

مغوی شاعر کی اہلیہ عروج زینب نے ایمان مزاری کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔