خیرپور، کریکر دھماکے سے ریلوے لائن کو معمولی نقصان، ملزم گرفتار

May 30, 2024

فائل فوٹو

سندھ کے ضلع خیرپور میں فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکا ہوا جس سے ریلوے لائن کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔