تمباکو نوشی سے دنیا بھر میں ہر سال 8 ملین سے زیادہ اموات

May 31, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت دنیا بھر میں آج تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا ،اس دن کے حوالے سے مختلف تقاریب و سیمینار ہوں گے ،اس دن کےمنانے کا مقصد تمباکو کی وبا اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور بیماریوں کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا ہے اعداد و شمار کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہر سال 8 ملین سے زیادہ اموات کا باعث بنتی ہے اس دن کے موقع پر تمباکو کے استعمال کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنا اور مستقل طور پر تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے ،دریں اثناء کینسر سوسائٹی ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد مسعود نےکہا ہے کہ 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان مقبول حالیہ شوز میں تمباکو کی نمائش کرنے والے مناظر میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اکثر تمباکو نوشی کو دلکش انداز میں پیش کرتے ہیں نکوٹین ترقی پذیر دماغوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے تمباکو کا مواد، بشمول برانڈڈ پروموشنل مواد اور خاص طور پر شیشہ اور E-Cigarette جو کہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہے۔ یہ سگریٹ وغیرہ سے زیادہ خطرناک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسانی زندگی کے 8 منٹ کم کردیتا ہے پاکستان میں ایک سال کے دوران تمباکو نوشی سے 1 لاکھ 66 ہزار اموات ہوتی ہیں ان میں 31 ہزار افراد ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کی تمباکو نوشی کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔