جامعہ پشاور کے طلباء میں تصادم، ویڈیو سامنے آ گئی

May 31, 2024

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی جامعہ پشاور میں طلباء کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

جامعہ پشاور کے اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے طلباء ٹور کے تنازع پر آپس میں لڑ پڑے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ پشاور کے اکنامکس ڈپارٹمنٹ کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر والے طلباء میں اس معاملے پر لڑائی ہوئی ہے۔

جامعہ پشاور کی انتظامیہ کے مطابق تصادم میں ملوث طلباء کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں شامل تمام طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جامعہ پشاور کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔