کراچی (جنگ نیوز) پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تصادم میں ملوث 6 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں طلباء کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی کینٹین میں کھانے کے معاملے پر طلباء میں ہاتھا پائی اور ہوائی فائرنگ ہوئی تھی۔