کرکٹ میچ میں چھکّا مارنے والا بلّے باز جان کی بازی ہار گیا

June 03, 2024

کرکٹ میچ کے دوران چھکا مارے والا بلّے باز جان کی بازی ہار گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مقامی گرونڈ میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران بلّے باز نے بالر کے اوپر سے شاٹ کھیل کر گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیج کر چھکا مارا۔

وائرل ویڈیو کے مطابق جوں ہی بلّے باز اگلی گیند کے لیے تیار ہونے لگتا ہے تو اچانک سے لڑکھڑا کر زمین پر گر جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلے باز جیسے ہی زمین پر گرتا ہے تو ساتھی کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے ہیں اور اسے اسپتال لے کر جاتے ہیں۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوتا ہے کہ بلے باز موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکا تھا۔