عمان کی کرکٹ ٹیم کی وائرل گانے ’بدو بدی‘ پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

June 07, 2024

ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں عمان کی ٹیم کی آسٹریلین ٹیم سے ہونے والے میچ سے پہلے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمان کی کرکٹ ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑی خود ساختہ پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے’بدو بدی‘ پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

صارفین کا طنزیہ انداز میں کہنا ہے کہ اس گانے کے بول عمان کی ٹیم کی کارکردگی پر بلکل فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ عمان نے ورلڈکپ میں ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کیا ہے۔