پنجاب حکومت نے عوام کے 530 ارب بچائے ہیں، عظمیٰ بخاری

June 11, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے 530 ارب روپے بچائے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کسی بھی رکن اسمبلی کو فنڈز نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے غیر ضروری اسکیمیں بند کر کے عوام کے 530 ارب روپے بچائے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں فنڈز کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا رواج ہے نہ ایسا ہوگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ مفتاح اسماعیل جیسے سمجھدار انسان سے ایسے غیر سنجیدہ بیان کی توقع نہیں تھی۔