گھر پر قبضہ کرنیوالے ایم پی اے کیخلاف کارروائی کی جائے‘ذکریا شنواری

June 13, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)حیات اباد پشاور کے رہائشی ذکریا شنواری نےبذریعہ پریس کانفرنس الزام عائد کیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی جلال خان مبینہ طور پران کی ملکیتی جائیداد پر قبضے میں ناکامی اور عدالت سے میرے حق میں فیصلے سے جھنجلا کر رات کے اندھیرے میں میرے گھر پر دھاوا بول دیا۔میرا حیات اباد فیز 2میں مکان ہے، اس پراپرٹی کا فیصلہ عدالتوں سے میرے حق میں ہوا ہے،اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی یہ گھر باظابطہ طور پر ہمیں دیا گیا ہے،عدالتی حکم کی تعمیل کے ایک ماہ بعد یکم جون کی رات کو ایم پی اے جلال خان نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ آور ہوا اور ہمارے چوکیداروں اور تین دیگر افراد کو اٹھا کر زبردستی ساتھ لے گئے، جنہیں بعد آزاں تشد د اور مارپیٹ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔قانونی راستوں میں ناکامی کے بعد اب ہمارے خلاف ایک اور شخصٓ نیک عمل شنواری کو لایا گیا ہے جو ہمیں منشیات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے،ایم پی اے جلال خان اور ان کا خاندان ہمیں نیک عمل شنواری کے ذریعے منشیات کے جھوٹے کیسز میں ملوث کرانے کی کوشش کر رہا ہے،انہوں نے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔