نو شہرہ ,صحافیوں کا خلیل جبران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

June 21, 2024

پشاور،پبی،نوشہرہ،سوات(نما ئندہ جنگ، نمائندہ خصوصی )نوشہرہ پریس کلب اور ضلع نو شہرہ کے صحافیوں کا خلیل جبران کے قتل کے خلاف نو شہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں کو تحفظ دے اور صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرہ بازی اور حکو مت سے مطالبہ کیاان کے قا تلوں کو فوری طور پر گرفتار کریں صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرصحافیوں کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا نو شہرہ کے صدر ندیم ٹیپو حا فظ تفہیم الر حمن اور دیگر صحا فیوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ خیبر نیوز کے رپورٹر خلیل جبران کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور قتل میں ملوث ملزمان کو کھڑی سزا دینے کا مطالبہ کیاانہوںنے کہا قاتلوں کو بے نقاب اور میڈیا سامنے لائے کس کے ایما پر صحافیوں قتل غارت کررہے ہیں آئے روزصحافیوںکا قتل تشویش کا باعث ہے۔