مویشی منڈی میں حکومت کی طرف سے گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جائیگا، فضل محمود

June 16, 2024

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی ہدایت پر فوکل پرسن فضل محمود نے رینگ روڈ پر قائم مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو صوبائی حکومت کی طرف سے دئیے گئے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سٹاف ہمراہ مویشی منڈی میں موجود رہتے ہیں ،اس دوران انہوں نے بیوپاریوں کو فردا فردا چیک کیا اور جہاں پر بھی کوئی کوتاہی نظر آئی تو اسے فوری طورپر ٹھیک کردیا اس دوران انہوں نے پانی ،چھڑکائو ،سائبان اور دیگر انتظامات کابھی جائزہ لیا