پشاور میں ٹماٹر کی ضلع سے باہر غیرقانونی طور پر سپلائی پر پابندی کے بعد قیمت میں کمی

June 16, 2024

پشاور ( وقائع نگار ) پشاور میں ضلع سے باہر غیرقانونی طور پر سپلائی پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر نے کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ترجمان کے مطابق پابندی کا مقصد پشاور کے شہریوں کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے اور مصنوعی گرانفروشی پر قابو پایا جاسکے۔ انتظامی افسران نے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے مقرر شدہ سرکاری کرایوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا اور موٹر وے سمیت جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے مقرر شدہ کرایوں کی وصولی پر عمل درآمد یقینی بنایا۔