عید الاضحی ٗشاہ عالم کی حدود میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، تحصیل چیئرمین

June 16, 2024

پشاور ( وقائع نگار) عیدالاضحی کے حوالے سے ٹی ایم اے شاہ عالم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین کلیم اللہ نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر شاہ عالم کی حدود میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور قربانی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز فراہم کئے جائیں گے تین ویلج کونسلوں کی ٹیم بنائی جائیگی اور عملہ صفائی اورچیئرمین مشترکہ طور پر عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں گے اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر ناصر دائود زئی نے کی اور چیئرمینوں نے کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر اجلاس سے گل افضل ٗ زاہد بہادر ٗذاکر ٗ شوکت ٗ اقبال ٗ محسن آکا خیل ٗ خلیل الرحمان اور دیگر نے خطاب کیا اور متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ چیئرمینوں کی عزت بحال ر کھی جائیگی ٗگذشتہ روز گل افضل اور زاہد بہادر چیئرمین پر واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کی اجلاس میں بھر پور مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ واپڈا حکا م ایف آآئی آر واپس لیں بصور ت دیگرسخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے