قتل کے ملزم کی سزا برقرار اپیل خارج

June 13, 2024

پشاور(نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ نے مشہور نوشہرہ قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے دانیال اسد چمکنی نے پیروی کی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیا ق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم ظاہر پر الزام ہے کہ اس نے نوشہرہ کی حدود میں 13ستمبر2019کو شریک جرم زبیر کے ساتھ ملکر خواتین کے تنازعے پر عیدالضحیٰ کے دن اپنی بہن کے گھرگوشت دینے والے متہاب رشید نامی شخص کو قتل کر دیا تھا ۔