چمکنی میں ڈکیتی واردات، ملوث گینگ پکڑا گیا، 13 لاکھ برآمد

June 13, 2024

پشاور(کرائم رپورٹر ) تھانہ چمکنی کے علاقے سردارگڑھی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران موبل آئل کمپنی کے ملازمین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملوث گینگ کو بے نقاب کرلیا اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی جس میں ایک ملزم کمپنی کا اپنا ملازم نکلا مدعی محمد مصطفی نے تھانہ چمکنی پولیس کورپورٹ کی تھی کہ پیر و منگل کی درمیانی شب 4نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ان کے موبل آئل آفس میں دیوار پلانگ کا داخل ہوئے اور وہاں موجود ملازمین سے اسلحہ کی نوک پر13لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کرفرار ہوئے ایس ایچ او چمکنی محمد اشفاق خان کے مطابق انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہدپر کام کیا جس کے دوران ایک مشکوک شخص کوحراست میں لیا گیا جس نے تمام حقائق سے پردہ اٹھایا انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان شاہ زیب ولد نیاز محمد سکنہ چمکنی اور صادق ولد عظیم سکنہ میرہ کچوڑی کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان میں کمپنی کا اپنا ملازم بھی شامل ہے جس کی انفارمیشن پر واردات ہوئی ملزمان کے قبضے سے 13 لاکھ سے زائد کی رقم اور پستول بھی برآمد کرلی گئی جو کمپنی مالک کو حوالے کردی گئی جس پر انہوں نے چمکنی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ڈکیت گروہ میں شامل ایک ملزم دبئی سے آیا تھا جو واپس دبئی جانے کی تیاریاں کررہا تھاپولیس کے مطابق ڈکیت گروہ میں شامل ایک ملزم صادق کی تین یا چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی جو دبئی سے آیا تھا اور واپس دبئی جانے کی تیاریاں کررہا تھا تاہم دبئی جانے سے قبل اس نے دوسرے ملزمان کیساتھ ملکر یہ واردات کی۔ گینگ میں ملوث فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔