سونا آج فی تولہ 1200 روپے سستا ہو گیا

June 13, 2024

فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2315 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔