ناروے کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اجتماعات کا انعقاد

June 17, 2024

اوسلو (نمائندہ جنگ) ناروے کی مساجد میں نماز عید الاضحی کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ مرکز جماعت اہلسنت ناروے، مسلم سینٹر فروست، اسلامک کلچر سینٹر، ورلڈ اسلامک مشن، مسلم سینٹرلورنسکوگ، اسلامک سینٹر اوسلو، ستونر بزم نقشبند مسجد، مرکزی جماعت اہل سنت امرودگرینڈا مسجداور دیگر مساجد میں نماز عیدادا کی گئی۔ مختلف مساجد میں نمازیوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے نماز عید الاضحی کی جماعت کا دو سے تین بار انعقاد ہوا۔نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد پیش کی۔ خطیب امام مفتی محمد طاہر عزیز ،حاجی محمد نسیم، شہزاد غفوربٹ ،نصراللہ قریشی،چوہدری مدثر علی، عثمان پرویز ،حنیف مرزا، حاجی افضل ،محمد قاسم ،نسیم ناصر، مشتاق آصف، ملک قیصر ،محمد میر، محمد عامر ،چوہدری محمد ناصر بٹ، چوہدری نکاش ،اعظم بشیر، احمد محمد، عدیل ابراراور دیگر موجود تھے۔