میرا ووٹ جوبائیڈن کیلئے نہیں ہے، عرب نژاد امریکی میئر کا انتباہ

June 26, 2024

ڈیئربورن (اے ایف پی)عرب نژاد امریکی میئر عبداللہ حمود نے کہا ہے کہ ان کاووٹصدر جوبائیڈن کے لئے نہیں ہے ۔ عبداللہ حمود کا ڈیئربورن کے پہلے مسلمان میئر کے طور پر انتخاب اس شہر کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا، جو کہ امریکہ میں عرب نژادامریکیوں کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر اورگاڑیاں بنانے کا مرکز ہے۔میئر بننے کے بعدعبداللہ حمودکی ابتدائی توجہ سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور پارکوں میں سرمایہ کاری پر تھی،لیکن اب وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے لیے صدرکی حمایت پر ساتھی ڈیموکریٹ جو بائیڈن پر اپنی واضح تنقید کی وجہ سے قومی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔عبداللہ حمود نےایک انٹرویو میں بتایاکہ میں یہ کہنے والا پہلا شخص ہوں گا کہ ہم جوبائیڈن کودوبارہ وائٹ ہاؤس میں دوبارہ منتخب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ڈیٹرائٹ کا ایک مضافاتی علاقہ ڈیئربورن جو ہنری فورڈ کی جائے پیدائش اوریہاں فورڈ موٹر کمپنی کاہیڈ کوارٹرہے،یہاں کی آبادی تقریباً ایک لاکھ دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے، جن میں سے 55 فیصدکے آباء واجداد کا تعلق مشرق وسطیٰ یا شمالی افریقہ سے ہے۔