ہالینڈ میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

June 17, 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ )ہالینڈ میں عید الاضحی مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔عید الضحی کا سب سے بڑا اجتماع ادارہ منہاج القران کی جامع مسجد ایمسٹرڈیم نارتھ میں ہوا جہاں پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔عید الاضحی کی تین جماعتیں منعقد کی گئیں، پہلی جماعت کی امامت حضرت مولانا حافظ وقاری شاہد رسول امام و خطیب جامعہ مسجد مہناج القران نے کی انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کہ قربانی کے حوالے سے خصوصی تقریر اور خطبہ دیا۔ دعا سے پہلے صلوٰۃ وسلام پیش کیا گیا۔