جاپان میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جائے گی: شاہد مجید ایڈوکیٹ

June 20, 2024

سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات گلگت بلتستان، آزدکشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اکیس جون کو منائی جائیں گی۔

پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید کے مطابق پی پی جاپان، امریکا، ہالینڈ، کویت، فرانس، جرمنی، یو کے، سعودی عرب، بیلجیم، کویت، دبی، اٹلی، ہانگ کانگ، کوریا، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کرے گی۔

اس سلسلے میں دنیا بھر میں موجود پی پی کارکنان مرکزی اور علاقائی سطح پر تقریبات منعقد کر کے اپنی عظیم قائد سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

دریں اثنا 21 جون بروز جمعہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ملحقہ علاقے یاشیو سٹی کے مقامی ریسٹورنٹ کے ایونٹ ہال میں بھی پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محترمہ بیبظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، اس تقریب میں کمیونٹی ممبران سمیت جمہوریت پسندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔