احسن اقبال کی گورنر KP سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

June 22, 2024

فائل فوٹو

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے بتایا کہ چشمہ لیفٹ کینال منصوبہ کیلئے کے لیے وفاقی حکومت نے ساڑھے 17 ارب اور صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ خیبر پختونخوا کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے صوبے کی گندم کا مسئلہ نہ صرف حل ہوگا بلکہ پاکستان کی غذائی ضروریات بھی پوری ہونگی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسمال ڈیمز کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں۔

دوسری جانبوزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیہ میں کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے حوالہ سے ان کی تشویش کو ختم کیا جائے گا۔

احسن اقبال کام مزید کہنا تھا ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ