خاتون اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار

June 30, 2024

فائل فوٹو

حیدرآباد میں خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے آگے دیوار چنوانے کے واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وسیم مرکزی ملزم کی اہلیہ کا بھائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دیوار توڑ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو بازیاب کروایا تھا۔

مقدمے میں خاتون نے دیور، کزن، اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو نامزد کیا تھا۔