فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

June 29, 2024

جسٹس اطہر من اللّٰٰہ : فوٹو فائل

جسٹس اطہر من اللّٰہ نےکہا ہے کہ انہوں نے فیصل واوڈا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا نہیں کہا تھا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لکھا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کےلیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

توہینِ عدالت کے معاملے پر ان کا موقف ان کے عدالتی فیصلوں سے واضح ہے۔