کراچی: سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

June 30, 2024

---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میںسی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان گلزار ہجری میں غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔