کندھ کوٹ: پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق

June 30, 2024

---فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔

پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں ایس ایس پی کندھ کوٹ، ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچہی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل وین الٹ گئی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار محمد اسماعيل، وقار حسين، غلام ياسين اور طالب حسین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق جیکب آباد، ایک کا تعلق سکھر اور ایک کا تعلق کشمور سے ہے۔