انجری کھیل کا حصہ، ارشد ندیم

June 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کےٹاپ جیولین تھرور اسٹار اولمپئین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، اولمپکس کی تیاری کی وجہ سے فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کیونکہ میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تھا، لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے اس دوران پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا لیکن اب پہلے سے بہتر ہوں، ٹریننگ جاری ہے اور اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا، اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہوگا۔ ارشد ندیم کا کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں ری ہیب جاری ہے۔