شاہین آفریدی کو ہنڈرڈ لیگ نہ کھیلنے کے باوجود لاکھوں کا فائدہ

June 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کے باوجود لاکھوں روپے ملیں گے۔ انہیں لیگ انتظامیہ 17 لاکھ 61 ہزار سے زائد روپے ادا کرے گی۔ انہوں نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی خاطر دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو 5 ہزار پاؤنڈ امیج رائٹس کی مد میں ملیں گے، ٹورنامنٹ سائن کرنے والے کھلاڑیوں کو امیج رائٹس کے بدلے ان کے کنٹریکٹ کا 5 فیصد ملتا ہے۔