میزبان ٹیمیں باہر ہونے کے بعد ورلڈکپ میں تماشائیوں کی دلچسپی ختم

June 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزبان ملکوں اور صف اول کی ٹیموں کے باہر ہونے کے بعد مقامی تماشائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے، ہزاروں ٹکٹ فروخت کیلئے موجود ہیں۔ آئی سی سی نے فائنل کے بھی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کیلئے چار کیٹیگریز جبکہ گیانا میں بھارت اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے بھی تین اسٹینڈز کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ دوسری جانب نسا ؤکاؤنٹی کرکٹ گراونڈ کو ختم کرنے کے کام جاری ہے۔ 9جون 2024ء کو اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ کی میزبانی کی تھی۔ چھ ماہ میں تعمیر کیا جانے والا اسٹیڈیم اگست 2024ء میں مکمل طور پر ختم ہو جائیگا ۔ اسٹیڈیم میں چار ڈراپ ان پچز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔