میدان پر پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، مچل مارش

June 27, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نےگلبدین نائب کی حرکت پر کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کے میدان پر اس سے پہلے ایسی مزاحیہ چیز نہیں دیکھی، ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، ہم اس انجری پر ہنس سکتے ہیں ، ہم نے ایک گروپ کی شکل میں افغانستان والا میچ دیکھا اور یہ کمال کا میچ تھا، آخری وکٹ گرنے پر ہم ششدر رہ گئے۔ افغانستان نے اچھی کرکٹ کھیلی اور سیمی فائنل میں پہنچنا ان کا حق بنتا ہے۔