آئی سی سی کی جانب سے راشد خان کو سرزنش

June 27, 2024

کراچی (جنگ نیوز) ٹی 20ورلڈ کپ میں افغان کپتان راشد خان کو ساتھی کی جانب بیٹ پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ انہیں آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردے کر باقاعدہ سرزنش کی ہے۔ خیال رہے کہ راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری اوور میں دوسرا رن نہ لینے پر کریم جنت پر غصہ کیا تھا ۔