شاہین کو کپتانی مل جائے گی، وسیم اکرم

June 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے، کپتانی انہیں دوبارہ مل جائے گی اگر نہیں بھی ملتی تو انہیں اپنے کھیلپر توجہ دینی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کی کپتانی کی بار بار تبدیلی پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔