برطانیہ: موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، یلو وارننگ جاری

June 23, 2024

ــــ فائل فوٹو

برطانیہ میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ یلو وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت 30 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا الرٹ پیر کی صبح سے لے کر جمعرات تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق یلو وارننگ کمزور افراد کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں گرمی زیادہ دیر تک رہنے کی توقع ہے۔