غدر تھری کے اسکرپٹ نے متاثر کیا تو ہی اس میں کام کرونگی، امیشا پٹیل

June 23, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول کی غدر فرنچائز کے تیسرے حصے میں اسی صورت کام کریں گی اگر انہیں اسکے اسکرپٹ نے متاثر کیا۔

واضح رہے کہ انہیں آخری بار انیل شرما کی 2023 کی فلم غدر 2 میں دیکھا گیا جبکہ امیشا نے اس سلسلے کی پہلی فلم2001 کی غدر: ایک پریم کتھا میں بھی کام کیا تھا۔

49 سالہ امیشا نے ان خیالات کا اظہار ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آسک می اینی کوئسچن کے سیشن کے دوران پرستاروں کے سوالوں کے جوابات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایک پرستار نے ٹوئٹ کیا کہ غدر تھری میں کیا آپکا اسکرین ٹائم بڑھایا جاسکتا ہے؟ دراصل جن سین میں آپ نہیں ہوتیں میں وہاں سوجاتا ہوں، صرف آپکو دیکھنے کےلیے اپنی محنت کی کمائی سے تھیٹر جاتا ہوں۔

اسکے جواب میں امیشا نے کہا غدر ٹو ایک بہترین فلم تھی اور اسکا اسکرین پلے اسکرپٹ کے مطابق تھا، یہ بہت اہم ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی کو پسند کیا جائے تو پھر اسکو اپنی ترجیحات میں رکھیں۔

انکا کہنا تھا کہ بطور اداکار کوئی خود غرض نہیں ہوسکتا اور اپنی ضرورت سے زیادہ اہمیت فلم کو دی جاتی ہے، مجھے اپنے غدر کے کردار سکینہ سے پیار ہے اور مجھے آپ تمام کی جانب سے سکینہ سے پیار کی بہت قدر ہے۔

امیشا نے کہا کہ لیکن اگر مجھے غدر تھری میں کام کی پیشکش کی گئی تو میں اسی صورت میں کام کرونگی کہ مجھے اسکرپٹ مطمئن اور خوش کرے۔