• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیشا پٹیل نے اپنے والد کیخلاف 12 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا تھا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)امیشا پٹیل ایک ایسی ماڈل اداکارہ ہیں، جنہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ تمل، تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔9جون 1976 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی اداکارہ کا ان ہیروئنوں میں شمار ہوتاہے، جن کی پہلی فلم ہی سپر ہٹ تھی۔ آشا پٹیل اور امت پٹیل کی بیٹی امیشا پٹیل نے رومانٹک تھرلر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم کے ریلیز ہوتے ہی راتوں رات امیشا پٹیل سرخیوں میں آگئی تھیں۔ امیشا پٹیل کے والدین بھی اپنی بیٹی کی کامیابی سے بے حد خوش تھے، لیکن اسی بیٹی نے جب اپنے والد کو لیگل نوٹس بھیجا تو خوب سرخیوں میں رہی۔تفصیلات کے مطابق معصومیت سے لبریز، بلا کی خوبصورت امیشا پٹیل کو اپنی ڈیبیو فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ اپنے والد امت پٹیل کی وجہ سے ملی تھی۔ اس فلم کی کامیابی اور ’غدر‘ کی کامیابی نے امیشا پٹیل کو بولی وڈ کی ہٹ اداکارہ کی قطار میں کھڑا کردیا تھا۔ ’ہمراز‘ بھی امیشا پٹیل کی سپرہٹ فلم رہی۔ اس کے بعد تو یہ مانا جانے لگا کہ اداکارہ لمبی ریس کا گھوڑا ہیں، لیکن وقت کے ساتھ امیشا پٹیل کا نام فلموں کے بجائے تنازعات کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں رہنے لگا۔امیشا پٹیل نے جب اپنے ہی پاپا پر الزام لگایا تو لوگ حیران رہ گئے۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ نے اپنے والد کو لیگل نوٹس تک بھیج دیا تھا۔امیشا پٹیل نے اپنے والد کے خلاف تقریباً 12 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کرنےاور اپنے اکاونٹس کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔ والد پر ہی ہیرا پھیری کے الزامات کی وجہ سے امیشا پٹیل خوب سرخیوں میں رہیں۔ حالانکہ بعد میں والدین سے اداکارہ کے صلح کی خبر بھی آئی تھی۔ امیشا کے بھائی اشمت پٹیل ہیں، جو ماڈلنگ اور اداکاری کرتے ہیں۔40 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے کیریئر کا گراف اوپر کی بجائے نیچے کی طرف جانےلگااور وہ ایک کو اداکارہ بن کر رہ گئیں۔ اکنامکس میں گولڈ میڈلسٹ اداکارہ زندگی اوررشتوں کی معیشت سمجھنے میں پیچھے رہ گئیں۔ واضح رہے کہ امیشا پٹیل نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ وہ سنگل ہے۔ اداکارہ ٹی وی کے مشہور شو ’بگ باس‘ کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

دل لگی سے مزید