آمنہ بلوچ اور لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر کی ملاقات

June 24, 2024

برسلز (حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیرپاکستان آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر سے ملاقات کی ۔ سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں سفیر پاکستان نے لکسمبرگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی سہولت کیلئے مزید قونصلر تعاون کی درخواست کی۔ اس کے اتھ ہی دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی پر تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔