روس میں امریکی صحافی پر جاسوسی کے مقدمے کی سماعت

June 28, 2024

ماسکو( نیوز ڈیسک) روس میں وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گرشکووچ کے خلاف مقدمے کی سماعت حراست کے 15ماہ بعد کی گئی۔ امریکی صحافی کو پہاڑی شہر یورال میں 29مارچ 2023کو گرفتار کیا گیا تھا۔ روسی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ صحافی امریکی انٹیلی جنس کے لیے خفیہ معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔گرشکووچ کو ماسکو کی بدنام زمانہ مایوس کن لیفورٹوو جیل میں رکھا گیا۔