امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں

June 28, 2024

سیول ( نیوزڈیسک) امریکا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مشقوں سے قبل جہازوں کا دورہ کیا اور امریکی فوجی حکام سے ملاقات کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سہ فریقی مشقیں خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دیں گی اور شمالی کوریا کی جانب سے اس کے جواب میں اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب پیانگ یانگ کی حکومت نے مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے تینوں ممالک کی جانب سے خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔