اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو سب سے زیادہ مجرمانہ قرار دیدیا

June 28, 2024

نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو دنیا کی سب سےزیادہ مجرمانہ افواج میں سے ایک قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے تفتیش کار کرس سیڈوٹی نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں اور زیادتیوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رپورٹ سے ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے کہ اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ فوج ہے۔ یو این تفتیش کار نے کہا کہ نیتن یاہو نے کئی بار اسرائیلی فوج کو دنیا کی سب سے اخلاقی فوج کہا، ہو سکتا ہے ان کے پاس اخلاقیات کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار ہو۔کرس سیڈوٹی نے کہا کہ میرے پاس مجرمانہ طرز عمل کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار ہے، اسرائیلی فوج سب سے زیادہ مجرمانہ فوج ہے۔