تیندوے کے موٹاپے پر تنقید، چڑیا گھر انتظامیہ وزن کم کرنے میں ناکام

June 15, 2024

مارچ میں چین کے صوبہ سیچوان کے پانژوا پارک چڑیا گھر میں ایک تیندوا اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اس موٹے تیندوے کو جلد ہی ’چائنا کے آفیسر کلاو ہاؤسر‘ کے نام سے جانا جانے لگا جو ڈزنی کی مشہور اینیمیٹڈ فلم زوٹوپیا کے موٹے پولیس افسر سے مشابہت رکھتا تھا۔

اس پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کئی نے مذاق میں کہا کہ یہ موٹا تیندوا ایک سیل جیسا لگتا ہے۔

علاوہ ازیں ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی نظر آئے جو اس کے بگڑے ہوئے جسمانی ڈھانچے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی صحت اور عمومی بہبود کے بارے میں تشویش ظاہر کرتے رہے۔

تاہم بڑھتی ہوئی تنقید کی وجہ سے چڑیا گھر نے بالآخر ایک بیان جاری کیا، جس میں تیندوے کا وزن کم کرنے کے لیے متعدد تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا گیا۔

لیکن حال ہی میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی یہ کوشش بری طرح ناکام رہی، کیونکہ حقیقی زندگی کے آفیسر کلاو ہاؤسر نے دو ماہ میں کوئی وزن کم نہیں کیا۔