سیالکوٹ کے دولہے کی بارات میں پیسوں کی نمائش مہنگی پڑگئی

June 15, 2024

فائل فوٹو

سیالکوٹ میں شادی پر دولہے کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیرملکی نوٹ، موبائل، کپڑے اور دیگر سامان کی برسات کردی۔

شاہی بارات نواحی گاؤں ڈالووالی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دولہے کے بھائی اور دوست سارے راستے ملکی و غیرملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

اس دوران موبائل اور دیگر سامان بھی نچھاور کیا گیا۔ نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کے لیے پورا گاؤں اُمڈ آیا جبکہ کچھ نوجوان اپنے ساتھ جال بھی لیکر آئے۔

دولہے کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کا ہار بھی پہنایا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے دولہے سمیت اسکے بھائی اور دوستوں کیخلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔